حیدرآباد ۔15جولائی(اعتماد نیوز ) آج شہر حیدرآباد میں ایک اور بار بارش
ہوئی جسکے بعد شہر کے اہم سڑکوں پر ٹریفک مسائل پیش آئے۔ حیدرآباد کے محکمہ
موسمیات نے کہا کہ آج سے تین دن تک تلنگانہ میں تیز بارش ہوگی۔ چھتیس گڑھ
اور اڑیسہ
سے مانسونی ہوائیں تیز چلنے کی وجہ سے موسم میں سردی ہوچکی ہے۔
خصوصا تلنگانہ کے عادل آباد ‘ ورنگل ‘ کھمم‘ کریم نگر ‘ نظام آباد اور
محبوب نگر میں زبردست بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ تاحال تلنگانہ بھر میں
بارش 7سی ‘ می ریکارڈ کی گئی ہے۔